ایم پی فنڈ سے فرزند کی شادی اور ذاتی مکان

   

عادل آباد بی جے پی کے اجلاس میں رکن پارلیمنٹ ایس بابو راؤ کا حیرت انگیز انکشاف

عادل آباد ۔20 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوامی منتخب نمائندوں کی جانب سے حکومت کی رقم کا بے جا استعمال تغلب و تصرف اور دھاندلیوں کے کارنامے اکثر و بیشتر منظرعام پر آیا کرتیں ہیں لیکن عادل آباد رکن پارلیمنٹ مسٹر سویم بابو راؤ نے اس کے برعکس حکومت کی رقم کا استعمال کرتے ہوئے دیگر اراکین لوک سبھا کے لئے ایک نظر قائم کی ہے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے لوک سبھا حلقہ کے لئے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کیلئے ہر سال پانچ کروڑ روپیہ جاری کئے جاتے ہیں اس رقم کو استعمال کرنا رکن لوک سبھا کے مرضی کے مطابق ہوا کرتا ہے ۔ عادل آباد رکن لوک سبھا مسٹر سویم بابو راؤ جو بی جے پی سے منتخب ہوئے انھوں نے اپنے فنڈ ( ایم پی فنڈ ) سے حاصل ہونے والی رقم کو لوک سبھا حلقہ کے کسی بھی ترقیاتی کام پر صرف نہیں کیا بلکہ اس رقم سے انھوں نے اپنے فرزند کی شادی کرنے کے علاوہ تین کروڑ روپیوں سے اپنا رہائشی مکان تعمیر کیا ، اس بات کا انکشاف ازخود موصوف نے گزشتہ روز منعقدہ بی جے پی پارٹی کے اجلاس میں کیا ۔ مسٹر سویم بابو راؤ رکن لوک سبھا بی جے پی کے اس سنسنی خیز بیان سے بی جے پی پارٹی اجلاس میں موجودہ تمام اراکین و قائدین جہاں ایک طرف حیران رہ گئے بلکہ موصوف کے اس چونکا دینے والی حقیقت سے سیاسی حلقوں میں مسٹر سویم بابو راؤ کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ سابق رکن پارلیمنٹ تلگودیشم پارٹی جنھوں نے حال ہی میں بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے تاکہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں متحدہ ضلع عادل آباد کے خانہ پور حلقہ سے مقابلہ کرسکیں انھوں نے مسٹر سویم بابو راؤ رکن لوک سبھا بی جے پی کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت سے ایم پی فنڈ کی رقم کو لوک سبھا حلقہ جہاں تعمیراتی کاموں کی سخت ضرورت محسوس کی جاتی ہے اُن مقامات پر صرف کرتے ہوئے مقامی عوام کو راحت پہنچاسکیں۔ بی جے پی کے دیگر قائیدین بھی مسٹر سویم بابو راؤ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے اُنھیں مفاد پرست قرار دیا ۔