حیدرآباد 27 جنوری (سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس (KNRUHS) ورنگل نے ریاست تلنگانہ میں اس یونیورسٹی سے ملحقہ خانگی ہومیوپیتھک میڈیکل کالجس میں تعلیمی سال 2022-23 ء کے لئے ایم ڈی ہومیو کورسیس میں داخلوں کے لئے AIAPGET2022 کوالیفائیڈ امیدواروں سے درخواستیں طلب کئے ہیں۔ اہل امیدوار 27 جنوری سے 3 فروری شام 6 بجے تک ویب سائیٹ https:tsmdayushaiq.tsche.in کے ذریعہ داخلہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن، اسکینڈ اصل سرٹیفکٹس اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔