حیدرآباد: ایمبولینس گاڑیاں جو سائرن کیساتھ مریضوں کو تیز رفتاری سے دواخانے پہونچاتی تھیں اب یہی ایمبولینس گاڑیاں دواخانوں سے نعشیں قبرستان اور شمشان گھاٹ پہونچارہی ہیں ۔ ان ایمبولینس گاڑیوں میں آکسیجن سلنڈرس پہونچانے کی سہولت نہیں ہے نتیجہ میں اب ایمبولینس گاڑیوں کا میتوں کو قبرستان یا شمشان پہونچانا رہ گیا ہے اور ایمبولینس گاڑیاں اس کام میں کافی مصروف ہیں ۔
ایمبولینس گاڑیوں کے ڈرائیورس کو اپنے گھر جانے کی فرصت نہیں ہے وہ ایمبولینس میں ہی سونے پر مجبور ہیں ۔