حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں حراست میں لئے گئے 5 افراد کو آج رہا کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیخ عتیق ، شیخ مبین ، احمد ، شیخ یونس اور محمد ارشد جنہیں این آئی اے نے اتوار کو دونوں تلگو ریاستوں میں کی گئی بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا ۔ جبکہ دیگر 4 کو گرفتار کرکے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ۔ این آئی اے کی تحویل سے رہا ہونے والے افراد کا تعلق ضلع نظام آباد سے ہے ۔ /18 ستمبر کو ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں این آئی اے نے پی ایف آئی کی سرگرمیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 38 مقامات پر بیک وقت دھاوے اور تلاشی لی تھی جس میں 26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی اطلاع دی گئی تھی ۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کا تعلق پی ایف آئی سے ہے جو مبینہ طور پر غیرقانونی سرگرمیوں اور دہشت گردانہ نظریہ کو فروغ دے رہے ہیں ۔ دو دن کی پوچھ گچھ کے بعد این آئی اے عہدیداروں نے مذکورہ 5 افراد کو حیدرآباد کے این آئی اے دفتر واقع خان میٹ مادھاپور سے رہا کردیا ۔ ب