این آئی ٹی سری نگر معاملہ:پانچ طلبا معمولی زخمی، حالات نارمل:پولیس

   

سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر میں گذشتہ شام دیر گئے والی بال میچ ختم ہونے کے بعد طلبا کے دو گرپوں کے درمیان ہاتھاپائی کے نتیجے میں پانچ طالب علم معمولی زخمی ہوگئے ۔ سری نگر پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ این آئی ٹی سری نگر میں گذشتہ شام دیر گئے مختلف بیچز سے تعلق رکھنے والے طلبا کے دو گرپوں کے درمیان ایک والی بال میچ ختم ہونے کے بعد جھگڑا ہوا۔اس دوران دونوں گروپوں سے وابستہ پانچ طالب علموں کو معمولی چوٹیں آئیں۔پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘این آئی ٹی حکام کے درخواست پر پولیس کیمپس میں داخل ہوئی اور حالات اب نارمل ہیں۔