این اے ایس اے نے میریخ پر اترنے کا ویڈیو کیاجاری۔ ویڈیو

,

   

کیپ کانا ویرال۔این اے ایس اے نے ایک خلائی گاڑی کے مریخ پر اترنے کا پہلا اعلی معیاری ایک ویڈیو جاری کیاہے‘ ایک تین منٹ کے ٹریلر میں دیکھایاگیاہے کہ نارنگی او رسفید رنگ کا پیراشوٹ کھلا اور راکٹ کا انجن جیسے ہی نیچے زمین کی طرف بڑھاسرخ کی دھول اڑنے لگی۔

مذکورہ فوٹیج نہایت دلکش ہے اور تصویریں دم بخود کردینے والی ہیں اور مذکورہ نگرانی کرنے والی ٹیم نے کہاکہ ہمیں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ہم ساتھ میں سفر کررہے ہیں۔

داخلہ اور نیچے اترنے کی منظر کشی کرنے والی کیمرہ ٹیم کے سربراہ داوی گرویل نے کہاکہ ”یہ بہت شاندار ہے ہر وقت میں جب دیکھتاہوں یہ مجھے بہت مسرت دیتا ہے“

YouTube video

قدیم مائیکرو اسکوپک زندگی کی نشانیوں کی تلاش
مذکورہ پریزوریرنس روار پچھلی جمعرات کو جازیرو کارٹر میں ایک قدیم ڈیلٹا ندی کے قریب اتارا تھا تاکہ پرانے زمانے کے مائیکرو اسکوپک لائف کی نشانیوں کو تلاش کرسکے۔

ایک ہفتہ تک قریب ویڈیو کی روانگی اور اترنے کے مناظر دیکھنے کے بعد مذکورہ ٹیم پروپولیزن لیباریٹری پاساندینا‘ کیلی فورنیا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران یہ ویڈیو شیئر کیاہے۔

اترنے والی ٹیم کے انچارج الچین نے کہاکہ ”یہ ویڈیوز اور تصویریں ہمارے خوابوں کا سامان ہیں“۔

میں جانتاہوں کہ ہر ایک کے لئے ایک مشکل سال ہے‘ ایسا تصویروں کے سائنس داں جسٹن ماکی نے کہاکہ اور ہمیں امید ہے کہ لوگوں کے ایام میں یہ تصویریں روشنی لائیں گے۔