ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے پیچھے ممتا بنرجی بیٹھی ہوئی دیکھائی دیں جو بیٹری سے چلانے والے الکٹرک اسکوٹر چلارہے تھے
کلکتہ۔ایندھن کی برھتی قیمتوں کے خلاف منفرد انداز کے ایک احتجاج میں مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی منگل کے روزریاستی سکریٹریٹ نبانا کے لئے ایک الکٹرک اسکوٹر کی سواری کرتے ہوئے پہنچی۔ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے پیچھے ممتا بنرجی بیٹھی ہوئی دیکھائی دیں جو بیٹری سے چلانے والے الکٹرک اسکوٹر چلارہے تھے۔
اپنے گلے میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ایک پلے کارڈ لٹکائے ہیملٹ پہنی ہوئی بنرجی ہزاری سے ریاستی سکریٹریٹ کے اپنے پانچ کیلومیٹر کے سفر کے دوران سڑک کی دونوں کھڑی عوام کو ہاتھ دیکھاتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھیں
نباناپہنچے کے بعد بنرجی نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم ایندھن کی برھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مودی حکومت نے صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں۔
انہوں نے تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے کے لئے کچھ نہیں کیاہے۔ آپ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے سے لے کر آج تک کی پٹرول کی قیمتوں میں فرق دیکھ سکتے ہیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”مودی اور شاہ ملک کو بیچ رہے ہیں۔ یہ ایک عوام مخالف حکومت ہے“۔
مذکورہ برہم چیف منسٹر نے احمد آباد میں وزیراعظم نریندر مودی کے نام پر موتیرا اسٹیڈیم کے نام سے مشہور سردار پٹیل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر بھی بی جے پی حکومت کو تنقید کانشانہ بنایا۔