ایودھیا سے واپسی کے دوران یو پی میں حادثہ ، تلنگانہ کے 26 یاتری زخمی

   

نئی دہلی۔ /16جون، ( سیاست نیوز ) اُتر پردیش سلطان پور میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق اس بس میں قریب 26 یاتری سوار تھے۔ یہ تمام اس مہینہ کی 10 تاریخ کو ایودھیا جاکر درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ لکھن پور ۔ وارانسی کے درمیان نیشنل ہائی وے پر ان کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا کر اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار مسافرین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔