ایودھیا ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نرموہی اکھاڑہ کے ترجمان کارتک چوپڑا نے کہا کہ انہوں نے ایودھیا میں متنازعہ اراضی کیس کے سلسلہ میں 9 نومبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے کئے گئے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست نظرثانی داخل کی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات کے دن ان چیمبر سماعت کی جائے گی کہ آیا اس درخواست نظرثانی کو کھلی عدالت میں پیش کیا جائے یا نہیں۔