لکھنؤ : رام جنم بھومی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ایودھیا میں جو متبادل مسجد تعمیر ہوگی ، اس کی جسامت بابری مسجد کے مساوی ہوگی ۔ اس کی تعمیر کیلئے تشکیل شدہ ٹرسٹ کے عہدہ دار اطہر حسین نے بتایا کہ ایودھیا کے دھنی پور موضع میں 5 ایکڑ پر محیط کامپلکس میں ایک ہاسپٹل ، ایک لائبریری ، ایک میوزیم اور بعض دیگر اہم عمارتیں بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مسجد 15 ہزار مربع فیٹ پر تعمیر کی جائیگی جبکہ بقیہ اراضی دیگر مراکز کیلئے چھوڑی جائیگی ۔ عدالتی فیصلے کے بعد مسلمانوں میں متبادل مسجد کے تعلق سے رائے منقسم رہی مگر اصل فریق سنی وقف بورڈ نے متبادل اراضی قبول کرلی ۔۔