بستی۔دھیا میں 5 اگست کورام مندر بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کی تقریب کے پیش نظر سیکورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایودھیا کی جانب آنے جانے والی ڑیوں کی مدورفت پرمنگل کی دوپہر سے پابندی لگادی گئی ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یمراج مینا نے کہا کہ اجودھیا میں 5 گست کو وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر سنگ بنیاد اور بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ سکیورٹی کے پیش نظر ایودھیا کی جانب سے آنے جانے والی سبھی گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ لکھنو کو جانے والی گاڑیوں کو خلیل آباد سے بکرا کی جانب موڑدیا جائے گا ۔