نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو کہا کہ اس نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت قرض پر مبنی ایپ اسکام کی تحقیقات کے حصے کے طور پر چین کے زیر کنٹرول کچھ اداروں کی تلاش لی ہے، جبکہ 9.82 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ای ڈی نے کامن نیٹ ورک ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، موبکریڈ ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، میجک ڈیٹا ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور اسپرل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف کارروائی کی ہے۔ای ڈی کے ایک سینئرعہدیدار نے کہا کہ یہ کارروائی ایپ پر مبنی ٹوکن ‘ایچ پی زیڈ’ اور اسی طرح کے دیگر غلط استعمال سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ای ڈی نے کوہیما میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کے ذریعہ ایچ پی زیڈ ٹوکن اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی۔
اہلکار نے کہا کہ ایچ پی زیڈ ایک ‘ایپ پر مبنی ٹوکن‘ ہے، جس میں صارفین سے ‘بِٹ کوائن‘ اور دیگر کریپٹو کرنسیوں سے وابستہ بڑے فوائد کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس میں سب سے پہلے صارفین سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کہا جاتا تھا۔ای ڈی نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ مختلف این بی ایف سی کے ساتھ سروس معاہدوں میں چینی کنٹرول شدہ ادارے کئی مشکوک لون ایپس چلا رہے ہیں اور ان ایپس کو چلانے کے بہانے عوام سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کر رہے ہیں۔قبل ازیں، ای ڈی نے 14 ستمبر کو تلاشی کے دوران بینک/ورچوئل اکاؤنٹ میں 46.67 کروڑ روپے کی بقایہ رقم منجمد کر دی تھی۔ اس طرح اس معاملہ میں اب تک مجموعی طور پر 56.49 کروڑ روپے منجمد ہو چکے ہیں۔