ممبئی: ہیومن میٹاپنیومو۔وائرس (ایچ ایم پی وی) کا پہلا معاملہ ممبئی، مہاراشٹر کے پوائی کے ہیرانندنی اسپتال میں سامنے آیا، جہاں ایک چھ ماہ کا بچہ اس وائرس سے متاثر پایا گیا۔چھ ماہ کے بچے کی کھانسی کے معائنے سے تصدیق ہوئی کہ بچہ ایچ ایم وی پی سے متاثرہے ۔ بچے کو یکم جنوری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب اس کی آکسیجن کی سطح 84 فیصد تک گر گئی تھی۔ڈاکٹروں نے وائرس کی تصدیق کے لیے ایک نیا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آیا۔ہسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اس وائرس کا کوئی خاص علاج موجود نہیں ہے ، اس لیے بچے کا آئی سی یو میں برونکوڈیلیٹر سے علامتی علاج کیا جا رہا ہے ۔