حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے ) کی جانب سے لے آوٹ ریگولرائزیشن میلہ ایل آر ایس مہا میلہ کا 17 تا 20 دسمبر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس مہا میلہ کی تارناکہ میں ایچ ایم ڈی اے کے دفتر پر 17 ، 18 ، 19 اور 20 دسمبر کو منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں عوام کی جانب سے درخواستیں وصول کی جائیں گی ۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کارآمد دستاویزات ، شواہد ، این او سی ، ڈرائننگس ، اور آئی ڈی پروف لائیں ۔ ان تمام کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا ۔ مہا ایل آر ایس میلہ سے استفادہ کرنے کی عوام سے اپیل کی گئی ریگولائزیشن اسکیم 30 دسمبر کو ختم ہورہی ہے ۔۔