ایڈیٹرس کے مسائل کو حل کروانے ایسے ہی پلیٹ فارم کی سخت ضرورت

   

تلنگانہ یونائٹیڈ ایڈیٹرس اسوسی ایشن کے اجلاس سے ڈپٹی ڈائرکٹر ہاشمی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ یونائٹیڈ ایڈیٹرس اسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام صحافیوں کے مسائل اور ان کی نمائندگی کرنے کے لیے میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاونڈری زیر صدارت جناب میر ہادی علی چیف ایڈیٹر روزنامہ بے مثال اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب ایس اے ہاشمی ڈپٹی ڈائرکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوسی ایشن کا قیام ایڈیٹرس کے مسائل کو ریاستی مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے کے لیے کار آمد ثابت ہوگا ۔ آج محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن میں اسمال نیوز پیپر 308 اخبارات اردو ، انگلش ، تلگو ، ہندی کے رجسٹرڈ ہیں جن میں زیادہ تر اردو زبان میں اخبارات شائع ہوتے ہیں ۔ جناب ہاشمی نے مزید کہا کہ آج پرنٹ میڈیا پر سوشیل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کا زیادہ عوام میں رجحان پایا جارہا ہے مگر پھر بھی حکومت پرنٹ میڈیا کے لیے جو ایک دستاویز کی حیثیت اخبار رکھتا ہے ۔ اس کی بقائکے لیے اشتہارات جاری کئے جارہے ہیں ۔ 18 ہزار سے لے کر 19 ہزار ہیلت کارڈ جاری کئے جاتے ہیں ۔ میڈیا اکیڈیمی کو موجودہ سرکار 15 کروڑ جاری کرتے ہوئے مسلمہ صحافیوں کو میڈیا اکیڈیمی مدد کررہی ہے ۔ میڈیا اکیڈیمی تلنگانہ کی سوشیل سیکوریٹی اسکیم ایکسیڈنٹ کی صورت میں ان حضرات کو 5 لاکھ روپئے پریمیم حکومت ادا کرتی ہے ۔ مسٹر ایف ایس لائق علی نیشنل سکریٹری بی جے پی اقلیتی مورچہ ، مسٹر قدیر فاروقی ایڈیٹر روزنامہ انگارے ، مسٹر مصطفی علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر جرنلزم مانو ، جناب سید دلدار حسین عابدی ، محمد ریاض علی ، عماد الدین زنگی ، بابر شیخ ، نکہت فاطمہ ، عنایت علی نے صحافیوں کو درپیش مسائل پر خطاب کیا ۔ جناب زین العابدین نے اجلاس کی کارروائی چلائی ۔۔
تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام خواتین عازمین حج کا تربیتی پروگرام
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام خواتین عازمین حج کا دوسرا تربیتی پروگرام 18 مئی جمعرات 9 تا 2 بجے دن اردو گھر مغل پورہ پر منعقد ہوگا ۔ حافظہ رفیعہ فہیم قرات کلام پاک ، قاریہ محمودہ بیگم حمد باری تعالیٰ اور سیدہ میمونہ بیگم نعت شریف پیش کریں گی ۔ قاریہ رضیہ بانو عمرہ اور احرام کی تفصیلات پر سیدہ قطب النساء مناسک حج پر اور عالمہ فاطمہ محمدی آداب زیارت مدینہ منورہ پر تفصیل سے مخاطب کریں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ بتایا جائے گا ۔ ماڈلس کے ذریعہ عمرہ و حج کے مناسک بتائے جائیں گے ۔ ۔

آخر میں سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374183214 پر ربط کریں ۔۔