ایک عورت ائیر پورٹ پر بچہ بھول گئی‘ جس کو لینے کے لئے ہوائی جہازکو واپس لانا پڑا۔

,

   

جدہ۔ایک ہوائی جہاز اڑان بھرنے کے بعد اس وقت سعودی عرب واپس لوٹنا پڑا جب اس بات کی جانکاری دی گئی ایک خاتون نے ائیر پورٹ پر اپنا بچہ بھول گئی ہے

۔کولالمپور جانے والے سعودی ہوائی جہاز ایس وی 832نے جدہ سے اڑان بھری مگر عملے کو ایک مسافر کی جانب سے یہ جانکاری دئے جانے کے بعد کہ ایک مسافر نے ٹرمنل کے بورڈنگ علاقے میں اپنا بچہ بھول گئی ہے ‘ پائیلٹ سے ہوائی جہاز واپس لے جانے کی درخواست کی گئی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=U3t8NYYWMKY

ایک ویڈیو جس میں پائیلٹ ائیرٹریفک کنٹرول کو یہ پوری کہانی سنار ہے یوٹیوب پر اپلوٹ کئے جانے کے بعد اس قدر تیزی سے وائیرل ہوا کہ اس کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے کم عرصہ میں دیکھا بھی لیا۔پائلٹ ریڈیو پر کہہ رہا ہے کہ ’’ اللہ ہمارے ساتھ ہے کیامیں واپس آؤ ں یا کچھ او ر؟۔

اس ہوائی جہاز کو واپس لانے کی درخواست کی جارہی ہے ‘ ایک مسافر ٹرمنل کے بورڈنگ علاقہ میں اپنا بچہ بھول گیا ہے‘‘۔

اے ٹی سی کی ذمہ داری سنبھالنے والا جواب دے رہا ہے۔مذکورہ پائیلٹ سے دوبارہ استفسار کے لئے کہاگیا جس کا جواب دیاگیا۔ پائلٹ نے کہاکہ ’’ ہم نے آپ کو بتایا کہ ایک مسافر ٹرمنل علاقہ میں اپنا بچہ بھول گیاہے او روہ ہوائی جہاز کو آگ لے جانے سے روک رہا ہے‘‘۔

اے ٹی سی کے عملے نے کہاکہ ’’ ٹھیک ہے گیٹ پر واپس لاؤ۔ مجموعی طور پر یہ ہمارے لئے بلکل نیا تجربہ ہے‘‘۔

یہ ایسا پہلامتنازعہ فیصلہ نہیں ہے جب ہوائی سفر کے دوران لیاگیا ہے۔

سال2017میں ایک عورت کی ایک تصوئیر جسمیں وہ فون استعمال کرنے کے دوران ائیر پورٹ کے فلور پر اپنا بچہ چھوڑ دیاتھا ‘ او راس کے ساتھ کیپشن لکھا تھاکہ ’’ نامعقول‘‘ تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا تھا۔

تاہم ماں نے اپنی اس حرکت کے بچاؤ میں فوری طور پر وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کولریڈا ائیرپورٹ پر بیس گھنٹوں سے زائد وقت تک اپنے دو ماہ کے بچے کے ہمراہ ڈیلٹا کے ساتھ تکنیکی مسلئے پر پھنسی رہنے کی وجہہ سے یہ سب پیش آیاہے۔

اس نے کہاکہ ’’ کئی گھنٹوں تک انستاسیا کو میں اٹھائی رکھی تھی۔

میرے ہاتھ درد کررہے تھے ۔ وہ کچھ وقت کے لئے آرام چاہتی تھی ۔ او رمیں کہاں تھی اس کے متعلق فیملی کے تمام اراکین سے بات کررہی تھی۔ انہو ں نے اس خود کوشرمسار کرنے والے اس واقعہ کو دوسرے کے لئے ایک سبق قراردیا۔