ایک گھنٹہ میں 250 کپ چائے بنانے کا عالمی ریکارڈ

   

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں ایک خاتون نے 60 منٹ میں 249 چائے کے کپ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقہ کے قصبہ وْپرٹل سے تعلق رکھنے والی اِنگر ویلینٹائن کو گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے 150 سے زیادہ چائے کی پیالیاں بنانی تھی اور انہیں توقع تھی کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے 170 کے قریب پیالیاں بنائی ہیں، لیکن پیالیوں میں ڈالنے کے بعد یہ تعداد 250 ریکارڈ ہوئی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 250 واں کپ چونکہ مکمل نہیں بھرا تھا اس لیے اسیریکارڈ کے لیے کی جانے والے گنتی میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم ریکارڈ بنانے پر خاتون کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔