سیاست ایجوکیشن فیر 2022
داخلہ ، کورسیس ، کالجس کی ایک ہی مقام پر معلومات ، 24 تا 26 ستمبر تین روزہ پروگرام
حیدرآباد ۔ 21ستمبر ( سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام تین روزہ ایجوکیشن فیر 24 تا 26 ستمبر عابد علی خان سنجیری ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شروع ہورہی ہے ۔ اس کے اہم اسپانسر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ہے جو نیٹ کوچنگ کا ایک نامور ادارہ ہے جو تعلیمی شعبہ کا سرکردہ نام ہے ۔ اس کے ساتھ لارڈس انجنیئرنگ کا جو خودمختار میناریٹی انجنیئرنگ کالج ہے ۔ اس کا معاون اسپانسر ہے ۔ اس ایجوکیشن فیر کو بامقصد اور ہرفرد کیلئے نہایت فائدہ بخش بنانے کے مقصد کے تحت داخلے اور کورسیس کی معلومات کیلئے مختلف 28 سرکردہ تعلیمی ادارہ جات کے نمائندے ایک ہی چھت تلے موجود رہیں گے ۔ انٹر ، ڈگری امیدوار لڑکے / لڑکیاں اپنے سرپرستوں کیلئے 24 ستمبرکو صبح 10 تا 5 بجے شرکت کرسکتے ہیں ۔ مفت پارکنگ کی سہولت رام کرشنا تھیٹر پررہے گی ۔ ایم اے حمید سے مختلف انٹرنس امتحانات ، نیٹ ، ایمسیٹ ، آئی سیٹ ، ایڈ سیٹ ، پی جی اے سیٹ کی کونسلنگ و معلومات تین دنوں تک شخصی رہنمائی کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں ۔