نیویارک : پیر کے روز سوشل میڈیا ایکس کو متعدد بار بندشوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’سائبر حملے‘ کے سبب ایسا ہوا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس سائبر حملے کی ابتدا یوکرین سے ہوئی۔ پیر کے روز بندش کے سبب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہزاروں صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا، جس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر سائبر حملے کا نشانہ بن گیا۔ مسک نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا، “ایکس کے خلاف ایک بڑا سائبر حملہ ہوا، جو (ابھی بھی جاری) ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہم پر ہر روز ہی حملہ ہوتا ہے، لیکن یہ بہت سارے وسائل کے ساتھ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں یا تو ایک بڑا، مربوط گروپ اور یا پھر کوئی ملک ملوث ہے۔