ایکسپو دبئی میں وزیٹرس کی تعداد 20ملین سے متجاوز

   

دبئی : ایکسپو دبئی میں آنے والے وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسے ایک تاریخ کامیابی قراردیا جارہا ہے۔ امارات الیوم کے مطابق بین الاقوامی سطح پر وبائی حالات کے تناظرمیں عالمی نمائش میں اتنی بڑی تعداد کی آمد ایکسپوکی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ ایکسپو دبئی کا یہ بین الاقوامی ایونٹ انتہائی کامیاب رہا۔دنیا بھرسے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات میں اکھٹا ہوئے ہیں۔ایکسپودبئی 2020 کا یہ ایونٹ چیلنچز سے نمٹنے میں کامیاب رہا جہاں 192 ممالک کے تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اورتفریحی اداروں اور بڑی تعداد میں وزیٹرز نے بھرپور شرکت کی۔ ایکسپودبئی 2020 میں 32 ہزارپروگرامز پیش کیے گئے جن میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔اسپورٹس کی نامورشخصیات، فنکاروں کی بڑی تعداد بھی اس ایونٹ میں پہنچی ہیں۔ ایکسپودبئی کمیٹی کے سی ای او، دبئی سول ایوی ایشن کے صدر وامارات ایئرلائن کے سی ای او شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہا ’سال 2013 میں جب ایکسپوکے سفرکا آغاز کیا تھا بلکہ اس سے قبل ہم ایکسپو 2020 کی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے تھے۔اس وقت ہم نے ایکسپو2020 کا ہدف مقرر کررکھا تھا، ہمارا ہدف اور ویژن دنیا بھرکو دبئی و امارات میں خوش آمدید کہنا تھا تاکہ عالمی سطح پرایسا جامع پروگرام منعقد کیاجائے جوسوچوں سے بھی بالا ترہو‘۔