چنئی، 8 جون (یو این آئی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) ایکسیوم-4 ایکسیوم انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) مشن کے دوران سات مائیکرو گریوٹی تحقیقی تجربات کرے گا۔ یہ مشن ہندوستانی خلاباز گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا چلائیں گے ۔یہ مشن 10 جون کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 6.12 بجے فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کامپلکس 39اے سے روانہ ہوگا۔اسرو نے کہا کہ مائیکرو گریویٹی ریسرچ کا شعبہ قومی سائنسی برادری کو مختلف شعبوں میں ممکنہ ایپلی کیشنز کے ساتھ اہم مواقع فراہم کرتا ہے جن میں انسانی صحت، طبعی/حیات سائنس، مواد کی تحقیق، نوول ڈرگ ڈیولپمنٹ اور بائیو ٹیکنالوجی شامل ہیں۔