الاؤس : ایکواڈور میں 27 مارچ کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمبورازو ریاست کے الاؤسی قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ بتایا گیا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ زمین تلے اب بھی 37 افراد دبے ہوئے ہیں اور لاشوں تک پہنچنرسائی حاصل کرنے کے لیے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے 163 مکانات کو نقصان پہنچا اور 57 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علاقہ کے پہاڑی حصہ پڑنے والے دڑار کے باعث لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی۔ ایکواڈور کی ٹرانسپورٹ اور پبلک ورکس کی وزارت نے بند سڑکوں کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولنے کے لیے مسلسل کام کر نے اور 30 مارچ کو چمبورازو ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔