اے آئی سی سی انچارج بی این سندیپ کا تلنگانہ کا دورہ

   

گاندھی بھون میں پی اے سی اجلاس، وزراء اور ڈی سی سی صدور سے ون ٹو ون ملاقاتیں
حیدرآباد، 20 نومبر ]سیاست نیوز[آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و انچارج تلنگانہ کانگریس امور بی این سندیپ 22 اور 23 نومبر کو ریاست کا دو روزہ دورہ کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق اے آئی سی سی انچارج بی این سندیپ 22 نومبر کی صبح گاندھی بھون میں منعقد ہونے والے پولیٹیکل افیئرز کمیٹی (PAC) اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی مشاورتی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے ، جبکہ اسی دن دوپہر میں وہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے توسیعی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ، جس میں پارٹی کے سینئر قائدین اور عہدیداران شریک رہیں گے۔دورے کے دوسرے روز یعنی 23 نومبر کی صبح گاندھی بھون میں ریاستی وزراء کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ون ٹو ون ملاقاتیں طے ہیں، جس کے بعد دوپہر سے تمام ضلعی کانگریس کمیٹی کے صدور اور پارٹی کی ذیلی و ملحقہ تنظیموں کے صدور کے ساتھ ون ٹو ون مشاورتی اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔-2