حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر اے آر سرینواس کو تلنگانہ ویجنلس اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کا نیا ڈائرکٹر مقرر کیا ۔ اے آر سرینواس 2027 تک ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ کے سربراہ رہیں گے ۔ حکومت نے تقرر نامہ بھی جاری کردیا ۔ یہ تقرری انتظامی چوکس کو مضبوط بنانے اور نفاذ کے موثر طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے تلنگانہ حکومت کے عزم کو اجاگر کرتی ہے ۔ ریاست کی آمدنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے ۔ نگرانی اور نفاذ کا ڈائرکٹر مختلف سرکاری محکموں میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے ۔ اے آر سرینواس شمس آباد زون ڈی سی پی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔۔ ش