بہار میں پانچ میں سے چار اے ائی ایم ائی ایم کے اراکین اسمبلی میں بتایاجارہا ہے کہ آر جے ڈی میں ضم ہونے لئے رابطہ میں ہیں۔
پٹنہ۔بہار میں پانچ میں سے چار اے ائی ایم ائی ایم کے اراکین اسمبلی میں بتایاجارہا ہے کہ آر جے ڈی میں ضم ہونے لئے رابطہ میں ہیں۔
تاہم اے ائی ایم ائی ایم لیڈر اختر الایمان نے کہاکہ ”بہار میں چھوٹی پارٹی ہونے کی وجہہ سے بڑی سیاسی جماعتیں ہماری پارٹی کے اراکین اسمبلی سے اسمبلی انتخابات2020کے نتائج کے بعد سے رابطہ میں ہیں۔
تاہم وہ کہیں پر نہیں جارہے ہیں“۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر جے ڈی کے چار اراکین اسمبلی آر جے ڈی سے رابطہ میں ہیں جہاں سے انہیں ضم ہوجانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم اراکین اسمبلی اپنے مستقبل کے لئے بھی فکر مند ہیں۔
وہ جانتے ہیں کہ حالیہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کیا ہوا ہے جہاں سے 90سیٹوں پر مقابلہ کیاگیا اور ایک سیٹ پر بھی جیت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اے ائی ایم ائی ایم کو بی جے پی کی ”بی ٹیم“ کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو سکیولر نظریات کے حامل سیاسی جماعتوں کے ووٹ کٹ کرنے والی ہے۔
انہوں نے بہار میں 2020اسمبلی انتخابات میں 20سے زائد سیٹوں پر آر جے ڈی کے ووٹوں کو کاٹا ہے اورپانچ پر ہی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اسکو نظر میں رکھتے ہوئے ایہ ائی ایم ائی ایم اترپردیش میں جوش وخروش کے ساتھ گئی مگررائے دہندوں نے بالخصوص مسلمانوں نے انہیں نظر انداز کردیا تھا۔
مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم اراکین اسمبلی یہ بات جانتے ہیں کہ بہار میں بھی 2025اسمبلی انتخابات میں رائے دہندے ایسا ہی کریں گے‘ اورلہذا وہ چاہتے ہیں کہ اس سے قبل آر جے ڈی میں وہ ضم ہوجائیں۔ اگر ایساہوتا ہے تو آر جے ڈی ریاست کی واحد بڑی سیاسی جماعتوں ہوجائے گی۔
فی الحال اس کے پاس76اراکین اسمبلی ہیں‘ اس کو 19کانگریس اور 16دائیں بازو کے ارکین اسمبلی کی مدد مل جائے گی۔ وی ائی پی کے تین اراکین اسمبلی کے ضم ہوجانے کے ساتھ بی جے پی کے 77اراکین اسمبلی ہوگئے ہیں۔