بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ نظریات کی جیت کی ہے۔
پٹنہ۔ بہار میں اے ائی ایم ائی ایم کے چار اسمبلی کی آ رجے ڈی میں شمولیت کے ایک روز بعد پارٹی لیڈر تیجسوی یادو اورریاستی صدر جگانند سنگھ نے جمعرات کی شب ان کا پارٹی میں والہانہ خیر مقدم کیاہے۔
تیجسوی یادو جو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں نے کہاکہ ”ہماری پارٹی کے لئے اے ائی ایم ائی ایم کے چار اراکین اسمبلی کی شمولیت ایک بڑی کامیابی ہے۔ اب آ رجے ڈی بہار ودھان سدھا میں واحد بڑی پارٹی ہوگئی ہے۔
سالوں سے اگر کسی قسم کا انضمام ماضی میں ہوا ہے تو عام طور پر اراکین اسمبلی ملک میں برسراقتدار پارٹی کی طرف جاتے ہیں۔ نظریات اور لال پرساد یادو کی قبولیت کی وجہہ سے مذکورہ قائدین نے ہمارے پاس شمولیت اختیار کی ہے۔
یہ نظریات کی ایک جیت ہے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”لالو پرساد کی ائیڈیالوجی کی وجہہ سے بی جے پی بہار میں تنہا مقابلے کی ہمت نہیں کرسکتی ہے۔سال2002کے اسمبلی انتخابات کے دوران سیمانچل کی سیٹوں میں زیادہ تر کانگریس کودئے گئے تھے۔
سابق کے الیکشن میں ہمیں سیمانچل سے مزید سیٹوں کی توقع تھی مگر نتائج ہمارے توقعات کے مطابق نہیں ائے ہیں۔ اب یہ(اے ائی ایم ائی ایم کے اراکین اسمبلی) ہمارے ساتھ مل گئے ہیں اورسیمانچل میں ہماری طاقت بڑھ گئی ہے“۔
واضح رہے کہ سیمانچل سیلاب سے شدید متاثرہ علاقہ ہے‘ انہوں نے کہاکہ اس کے متعلق ہمیں کافی تشویش ہے۔
تیجسوی یادو نے کہاکہ ”سیمانچل کی عوام کے لئے ہم ساتھ ملکر کام کریں گے لہذا بجٹ میں سیمانچل علاقے کے لئے جاری کیاگیا فنڈ اس علاقے کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کیاجائے گا۔
بڑی تعداد میں لوگ لالو پرساد یادو کی ائیڈیالوجی پر یقین کرتے ہیں اور وہ بہت جلداس علاقے کادورہ کریں گے“