اے پی حکومت تلگودیشم لیڈروں کے خلاف انتقامی حملے کر رہی ہے :چندرابابو

   

حیدرآباد 17 دسمبر ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے سربراہ چندرابابونائیڈو نے ریاستی اسمبلی تک احتجاج کی قیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی کی زیرقیادت وائی ایس آرکانگریس حکومت ان کی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف انتقامی حملے کر رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے تقریبا 13کارکنوں کو ہلاک کیا گیا اور 650ورکرس پر گزشتہ چھ ماہ کے دوران حملے کئے گئے ۔نائیڈو نے اعادہ کیا کہ ریاست کی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں مفت ریت کی پالیسی واپس لائی جائے۔ساتھ ہی پولاورم پروجیکٹ کے کام شروع کئے جائیں اور منریگا کے زیرالتوا بلز کی ادائیگی کی جائے ۔