اے پی سڑک حادثات پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کا اظہار دکھ

   

حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کے مختلف حصوں میں سڑک حادثات میں 8 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے حکام سے بات کی اور حادثات کی تفصیلات کا جائزہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ وجئے نگرم، وشاکھاپٹنم اور پالناڈو اضلاع میں الگ واقعات میں آٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف منسٹر نے متعلقہ حکام، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ ان تین حادثات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان حادثات کی وجوہات کا تجزیہ کریں اور مستقل میں ایسے واقعات سے بچنے اقدامات کریں۔ ش؍F