اے پی میں انٹرامتحانات کاآغاز

   

حیدرآباد۔ یکم مارچ ( یو این آئی) آندھر اپردیش میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا ہفتہ سے آغازہوا۔یہ امتحانات 17 مارچ تک جاری رہیں گے ، جس میں پہلے اور دوسرے سال کے دونوں امتحانات میں لاکھوں طلبہ شریک ہوں گے ۔ چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طلباء کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لکھاکہ آج سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کے لیے نیک تمنائیں! توجہ مرکوز رکھیں، اپنی پوری کوشش کریں، اور اپنے آپ پر یقین رکھیں۔