اے پی : کورونا کے 182 تازہ پازیٹیو کیس

   

امراوتی 11 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں آج ایک دن میں کورونا کے 182 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 5,429 تک جا پہونچی ہے ۔ آج مزید دو اموات کی بھی اطلاع ہے ۔ اب تک ریاست میںمرنے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے ۔ متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ گذشتہ چند دنوں سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے جس سے حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے اعداد و شمار کے بموجب صحتیابی کا تناسب 63.49 فیصد سے گھٹ کر 54.67 فیصد ہوگیا ہے ۔ اسی طرح متاثر ہونے والوں کی شرح میں اضافہ بھی ہوا ہے۔