نئی دہلی : /25 جون (ایجنسیز) سینئر آئی پی ایس آفیسر مہیش ڈکشٹ انٹلیجنس بیورو کے نئے سربراہ ہوں گے ۔ تقررات سے متعلق کابینی سب کمیٹی نے ان کے تقرر کو منظوری دیدی ہے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔مہیش ڈکشٹ آندھراپردیش کیڈر 1993 ء کے آئی پی ایس آفیسر ہیں اور فی الحال وہ انٹلیجنس بیورو میں اسپیشل ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔