اے پی کے ضلع الوری ستیاراما راجو میں شیر کی موجودگی، عوام خوفزدہ

   

حیدرآباد 15 دسمبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے الوری سیتارمارجو ضلع میں شیر کی نقل و حرکت سے کسانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ضلع کے کناپریٹی گاؤں میں ایک نوجوان نے کھیت میں شیر کو دیکھاجس کے بعد وہ جان بچاکروہاں سے فرارہوگیا۔مقامی افراد نے اسے ہاسپٹل میں داخل کروایا کیونکہ اس کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ حال ہی میں کئی کسانوں نے محکمہ جنگلات کے حکام سے اس جنگلی جانورکی موجودگی کی شکایت کی ہے ۔ گاؤں والے کھیتوں میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔