اے پی:بس الٹ گئی۔خاتون ہلاک۔15مسافرین زخمی

   

حیدرآباد10مئی(یواین آئی) آندھر اپردیش کے ضلع نیلور میں سڑک حادثہ میں ایک ضعیف خاتون ہلاک اور دیگر 15مسافرین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ کولکتہ ۔ چینائی قومی شاہراہ پر پیش آیا جب آرٹی سی بس ڈرائیور نے توازن کھودیا اور بس الٹ گئی۔یہ بس نیلور سے تروپتی کی سمت جارہی تھی کہ اس کا ٹائر پنکچر ہوگیا جس کے سبب بس بے قابو ہوگئی اور کھیت میں گھس کر الٹ گئی۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کاموں کا آغاز کیا۔پولیس نے کہاکہ اس خاتون کی شناخت کریمہ کے طورپر کی گئی ہے جو موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر 15مسافرین زخمی ہوگئے ۔ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔