اے پی:ٹرین میں پٹاخے پھٹ پڑے ، مسافرین خوفزدہ

   

حیدرآباد7نومبر (یو این آئی) آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم سے تروپتی جانے والی تروملا ایکسپریس میں پٹاخوں کے پھٹنے اور دھوئیں سے مسافرین میں سنسنی پھیل گئی۔ وشاکھاپٹنم سے روانہ ٹرین پیر کی شام تونی اسٹیشن پر رکی ۔ جب ٹرین دوبارہ روانہ ہو رہی تھی تو S3 بوگی میں بیگ سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔ مسافرین خوفزدہ ہوگئے اور ٹرین سے اترنے کی کوشش کی۔ بعض مسافرین نے زنجیر کھینچ کر ٹرین روک دی۔ فوری مسافروں نے ان پٹاخوں کو پھٹنے سے پہلے بیگ سے باہر نکال دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع آر پی ایس کو دی گئی۔