اے پی:پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔8مسافرین زخمی

   

حیدرآباد، 18/اگست (یواین آئی) آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں سڑک حادثہ میں 8مسافرین زخمی ہوگئے نلہ جیرلہ منڈل پرینکا کلیانامنڈپم میں خانگی بس ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔یہ بس گنٹور سے وشاکھاپٹنم جارہی تھی۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرلیا اور سڑک سے پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کو ہٹاتے ہوئے اس روٹ پر ٹریفک کوبحال کرنے کو یقینی بنایا۔اس حادثہ کے وقت بس میں 39 مسافرین سوار تھے ۔حادثہ کے سبب مسافرین میں خوف دیکھاگیا۔