حیدرآباد :آندھراپردیش کے گناورم ایرپورٹ میں چہارشنبہ کی صبح شدید کہر دیکھاگیا جس کے نتیجہ میں طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات آئیں اور طیاروں کے رُخ کو موڑدیاگیا۔اسی طرح بنگالورو سے گناورم ایرپورٹ آنے والا طیارہ لینڈنگ نہیں کرسکا۔اسپائس جیٹ کے اس طیارہ میں تقریبا50مسافرین سوار تھے ، اس نے کئی مرتبہ لینڈنگ کی کوشش کی تاہم خراب روشنی کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرسکا۔بعد ازاں یہ طیارہ حیدرآباد روانہ ہوگیا۔