حیدرآباد7نومبر (یو این آئی) آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع کے اُودانا علاقہ میں شیر کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی اور عوام خوفزدہ ہوگئے ۔دو دنوں سے اس علاقہ میں شیر نظرآرہا ہے ۔یہ شیر آندھر اپردیش ۔ اوڈیشہ کی سرحد کے علاقہ کے مہیندراگری جنگلاتی علاقہ سے متصل مقامات پر نظرآرہا ہے ۔