بائیڈن نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ماتحت سکریٹری کے لئے ہند امریکی عذرا ضیا کے نام پیش کیا

,

   

واشنگٹن۔امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک ہند امریکی سفیر عذرا ضیا جس نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ملازمت ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ نسلی اور جنسی امتیاز کی وجہہ سے چھوڑ دیا تھا‘ سیولین سکیورٹی‘ ڈیموکریسی‘ انسانی حقوق سکریٹری کے طور پر پیش کیاہے۔

اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے ہفتہ کی رات ضیا نے ٹوئٹ کیاکہ”بطور سفیر میری 25سال سے زائد کی زندگی میں‘ میں نے سیکھا ہے امریکی کی سب سے بڑی مضبوطی طاقت کی مثال‘ تنوع‘ اور جمہوری نظریات ہیں۔

شہری سلامتی جمہوریت اور انسانی حقوق میں ماتحت سکریٹری کے طور پر اس بات کی تصدیق ہے تو ان اقدار پر قائم اور اس کی مدافعت کروں گی“۔

https://twitter.com/UzraZeya/status/1350439340200108033?s=20

انہوں نے مزید لکھا کہ”امریکی منتخب صدر بائیڈن کاجمہوریت اور انسانی حقوق پر امریکہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزتوجہہ بنانے اور اسٹیٹ محکمہ میں امریکی مردوں اور عورتوں کو خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے پر شکریہ۔ایسے اسٹار نامزد لوگوں میں شامل ہونا زندگی بھر کے لئے اعزاز ہے“۔

ضیا جو دو دہوں سے زیادہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تجربہ اور ایسٹ‘ ساوتھ ایشیاء‘ یوروپ‘ انسانی حقوق اور کثیر الجہتی امور کے مہارت رکھتی ہیں کو16جنوری کے روز نامزد کیاگیاہے‘ مذکورہ امریکن بازار نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے بیڈن تبدیلی ٹیم نے کہاکہ ”ضیاء اکیسویں صدی کے چیالنجوں کا سامنا کرنے میں ہماری کوشش کے مرکز جمہوریت کو مضبوط کرنے اور عالمی حقوق کو سامنے لانے میں ماہر ہیں۔

ضیا نے امریکی کے خارجی خدمات میں 1990شامل ہوئی تھیں‘ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو 2018میں چھوڑ دیاتھا‘ ان کا کہناتھا کہ جانے والے صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کولین پاؤل اور ہلاری کلنٹن جیسے ماتحت سکریٹریوں کے تحت خواتین او راقلیتوں کو فروغ دینے والے صدیوں کی کوششوں کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔

حالیہ دنوں میں سمیرا فضلی جس کا اباواجداد کا تعلق کشمیر سے ہے کو قومی معاشی کونسل کے ڈپٹی ڈائرکٹر مقرر کیاگیاہے‘ وہیں ہلیتھ پالیسی ماہر کے طور پر ویدھر شرما کو بیڈن کویڈ19ردعمل ٹیم کے جانچ مشیر کے طور پر پیش کیاگیاہے۔

جنوری 14کو بیڈن کی مذکورہ ٹیم نے دو ہند امریکی سونیا اگروال کو موسمی پالیسی مشیر‘او رگریما ورما کو ڈیجیٹل ڈائرکٹر برائے منتخب صدر اہلیہ نامزد کیاہے۔

دیگر کلیدی ہند امریکی نامزد لوگوں میں نیرا ٹنڈن کو ڈائرکٹر آف دی افیس آف مینجمنٹ اور بجٹ‘ سرجن جنرل وویک مورتی‘ اسٹنٹ پریس سکریٹری ویدانت پٹیل‘ ڈائرکٹر اسپیچ رائٹنگ ونئے ریڈی اور گوتم راگھون‘ ڈپٹی ڈائرکٹر آف دی آف صدراتی اہلکار کے طور پر نامز د کیاگیاہے۔

طاقتور قومی سلامتی کونسل کے لئے ترون چہابرا‘سینئر ڈائرکٹر فار ٹکنالوجی اور قومی سلامتی‘ سامونا گوہا‘ سینئر ڈائرکٹر ساوتھ ایشیاء اور شانتی کلاتھیل‘ کوارڈینٹر ڈیموکریسی اور ہیومن رائٹس کے نام قابل ذکر ہیں