بائیڈن نے یوکرین کے لیے نئے سیکیورٹی امدادی پیکج کا کیااعلان

   

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک نئے فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس میں ایچ آئی ایم اے آر ایس راکٹ سسٹم بھی شامل ہے ۔ مسٹر بائیڈن نے آج ایک بیان میں کہا کہ میں یوکرین کی فوج کو روقت پر اور اہم مدد فراہم کرنے کیلئے ایک نئے سیکورٹی امدادی پیکج کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیا پیکج انہیں نئی صلاحیتوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس کرے گا جس میں ایچ آئی ایم اے آر ایس بھی شامل ہے۔ اس سے وہ روس سے اپنی سرزمین کا دفاع کر سکے گا۔