بائیڈن کی مقبولیت میں کمی : سروے

   

واشنگٹن : امریکہ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کو معیشت اور ذہنی صحت کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم نمبر ملے ہیں۔اپریل کے آخر میں اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے جانے والے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اس وقت معیشت اور ذہنی صحت سے متعلق سوالات میں بائیڈن کی مقبولیت کی سطح 41 فی صد ہے۔اس سروے میں 538 افراد سے سوالات کیے گئے تھے جن میں سے اوسطاً 42 اعشاریہ 5 فیصد نے ان کے حق میں اپنی رائے دی۔سروے کے نتائج کے مطاق 30 سال سے کم عمر امریکیوں میں 26 فیصد نے بائیڈن کے حق میں اپنی رائے دی۔ 54 فیصد بالغ امریکیوں کا کہنا تھا کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں معیشت کو زیادہ بہتر طریقے سے سنبھالا۔
معیشت کے سلسلے میں 36 فی صد رائے دہندگان نے صدر بائیڈن کے حق میں اپنی رائے دی۔ جب کہ فروری میں کرائے گئے ایک اور سروے میں یہ شرح 42 فی صد تھی۔