سڈنی ۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100رنزکی پارٹنرشپ بنائی، دونوں کی2500 رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 100 رنزکی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 100 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک اور اعزاز ملا ہے ۔ بابر اعظم سولہویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں، بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔ بابر اعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سنچری شراکت بنائی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور محمد حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے روہت شرما نے کیریئر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار ہیں ۔