حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، (سیاست ڈاٹ کام )موسم سرما شروع ہوچکا ہے لیکن حیدرآباد میں تاحال معمول کے مطابق موسم سرد نہیں ہوسکا ہے اور درجہ حرارت بھی بالعموم 18 ڈگری سنٹی گریڈ یا اس سے زائد ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق اقل ترین درجہ حرارت 15 ڈگری سنٹی گریڈ رہنا چاہیئے تھا۔ اوسط درجہ حرارت میں 3 ڈگری کی کمی کی اہم وجہ دراصل رات کے اوقات آسمان پر گھنے بادل بتائے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایسے بادل موسم کو گرم رکھا کرتے ہیں۔