بادے پلی میں پینے کے پانی کی سربراہی میں بے قاعدگی کے خلاف احتجاج

   

جڑچرلہ۔/14 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی میں نلوں کا پانی نہ آنے پر گاندھی چوراہے پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ بادے پلی کے اکثریتی عوام کے احتجاج پر مقامی مجلس بلدیہ کمشنر مسز سنیتا نے تیقن دیا کہ وہ بلدیہ کے ورکرس کو لاپرواہی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بلاناغہ نلوں کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنائیں گے۔ احتجاجی دھرنے میں مرد افراد کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔