بارش کے پیش نظر عوام کو ہر ممکن راحت پہونچائی جائے ‘ مئیر

   

حیدرآباد /29 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر میں گذشتہ چار روَز سے ہو رہی متواتر بارش کے پیش نظر مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن گدوال وجئے لکشمی نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوںکو کوئی دشواری نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے زونل کمشنرس سے بات کی اور بارش سے متعلق کئے جانے والے کاموں کا جائزہ لیا ۔ مئیر نے عہدیداروں سے کہا کہ راحت کاری کاموں میں تیزی پیدا کی جائے ۔ جمع شدہ پانی کو صاف کیا جائے نالوں اور مین ہولس سے کچرے کو نکالا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی بہتر طور پر ہوسکے ۔ عہدیداروں اور اسٹاف سے کہا گیا کہ وہ 24 گھنٹے دستیاب رہیں اور شہریوں کی شکایتوں پر بروقت کارروائی کریں اور اس میں کوئی تاخیر نہ کی جائے ۔