نئی دہلی : ملک میں کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے ۔ انڈمان نکوبار ، اروناچل پردیش، بہار، دادرناگر حویلی ، دمن اوردیو، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، لکشدیپ، میگھالیہ، ناگالینڈ، پڈوچیری، سکم اور تریپورہ میں اس دوران کورونا وبا کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے ۔چہارشنبہ کو ملک میں 3475951 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ یہاں اب تک 1742436288 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30757 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 42754315 تک پہنچ گئی ہے ۔