بارہمولہ میں محفل مشاہرہ ، شعرا نے کورونا وائرس پر کلام پیش کیا

   

Ferty9 Clinic

سری نگر۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سیرو ڈانگر پورہ پٹن میں ہفتے کے روز ایک شاندار محفل مشاہرہ منعقد ہوا جس میں شرکت کرنے والے شعرا نے عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ حالات اور دیگر موضوعات پر اپنا کلام سنایا۔ساگر کلچرل فوم ژکر پٹن کی جانب سے ہائی لینڈ پبلک سکول سیرو ڈانگر پورہ پٹن میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے دوران کورونا وائرس سے متعلق گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا گیا اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھا گیا۔ساگر کلچرل فوم کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس محفل مشاعرہ میں کئی شعرا کرام نے دور دراز علاقوں سے تشریف لاکر مختلف موضوعات بالخصوص کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات پر اپنی تازہ تخلیقات پیش کیں۔ شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایک دوسرے کی مدد کریں۔محفل کی صدارت معروف شاعر ثناء اللہ شوکل نے کی جبکہ ایوان صدارت میں عبدالاحد الہام اور غلام قادر شاہ درد پوری موجود رہے ۔