باسی کھانے پر عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کا احتجاج‘ ٹریفک میں پڑا خلل

,

   

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں منگل 2 دسمبر کو احتجاج شروع ہوا، جب یونیورسٹی کالج آف لاء کے ہاسٹل کے طلباء نے مبینہ طور پر رات کے کھانے میں باسی کھانا پیش کیا گیا۔

وائس چانسلر اور چیف وارڈن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ای ون ہاسٹل کے طلباء نے برتنوں میں کھانا اٹھا کر مین روڈ پر دھرنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گندگی کے مسائل اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کان نہیں دھرے ہیں۔

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے سیاست ڈاٹ کام کو بتایا کہ “احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ طلباء کل (بدھ) کو حکام سے ملاقات کریں گے۔”

ٹریفک میں ہلکا سا خلل پڑا۔