بالی ووڈ اداکارہ کوئنہ مترا کو چیک باؤنس کیس میں 6ماہ جیل کی سزا

,

   

ممبئی: فلم مسافر کے ”او ساقی ساقی“ سے گانے سے مشہور ہوئیں بالی ووڈ اداکارہ کوئنہ مترا چیک باؤنس کیس میں مجرم قرار دی گئی ہیں او رانہیں چھ ماہ کی سزا سنائی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماڈل پونم سیتھی نے 2013ء میں چیک باؤنس معاملہ میں کوئنہ مترا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کوئنہ مترا نے پونم سے 22 لاکھ روپے بطور قرض لیا تھا۔ اس رقم کا کچھ حصہ کوئنہ نے ادا کر دئے تھے۔

اسی دوران کوئنہ نے پونم کو 3لاکھ روپیہ کا چیک دیا تھا۔ پونم نے الزام لگا یا کہ مذکورہ بینک نے چیک لینے سے انکار کردیا۔ چیک باؤنس ہونے پر پونم نے کوئنہ مترا کے خلاف چیک باؤنس کا مقدمہ 19جولائی 2013ء کو دائر کردیا۔ اندھیری میٹرو پولیٹن کورٹ کے مجسٹریٹ نے کوئنہ کو چھ ماہ کی سزا سنائی۔ بعد ازاں کوئنہ مترا ممبئی مرر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جھوٹے کیس میں پھنسایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا وکیل اس کیس کی آخری سماعت میں حاضر نہیں ہوسکا۔