’بانگِ درا کے سو سال‘کے موقع پر اردو اکیڈیمی دہلی کا آج سے قومی سمینار

   

نئی دہلی: اردو اکیڈیمی دہلی کے زیراہتمام سہ روزہ قومی سمینار بعنوان‘‘بانگِ درا کے سو سال’’ (1924-2024) کو قمر رئیس سلور جوبلی آڈیٹوریم میں 27تا29ڈسمبر منعقد کیا جا رہا ہے ۔ افتتاحی اجلاس 27 دسمبر کو شام 4 بجے ہوگا۔ افتتاحی اجلاس کے مہمانِ خصوصی سابق صدر شعبۂ اردو، حیدرآباد یونیورسٹی پروفیسر رحمت یوسف زئی ہوں گے جبکہ صدارت پروفیسر عبدالحق (پروفیسر ایمریٹس، دہلی یونیورسٹی) کریں گے ۔ کلیدی خطبہ پروفیسر شہاب الدین ثاقب پیش کریں گے اور سمینار کا تعارف پروفیسر معین الدین جینا بڑے (کنوینر سمینار) پیش کریں گے ۔پروفیسر شہپر رسول (وائس چیئرمین، اردو اکادمی) مہمانوں کا استقبال کریں گے ، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹرجاوید حسن انجام دیں گے ۔سمینار کے دوران اقبال کا اولین اردومجموعۂ کلام ’بانگِ درا‘کی اہمیت، اس کے فکری پہلو اور عصری معنویت پر بحث کی جائے گی۔’بانگِ درا‘قبال کی فکر اور فلسفے کی ایک یادگار تخلیق ہے ، جو آج بھی اپنی معنویت برقرار رکھے ہوئے ہے ۔