باپ کی کار کی ٹکر سے شیرخوار لڑکی ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /23 فبروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں پیش آئے ایک دردناک حادثہ میں باپ کی کار سے 18 ماہ کی شیرخوار ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق خالد ساکن چندرائن گٹہ اپنے مکان میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے رشتہ داروں کو چھوڑنے کیلئے گاڑی نکال رہا تھا کہ اس نے اپنے 18 ماہ کی لڑکی حدا کو نہیں دیکھا اور اتفاقی طور پر روند دیا ۔ اس حادثہ میں شیرخوار شدید زخمی ہوگئی اور اسے قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ۔ سب انسپکٹر چندرائن گٹہ ایس وینکٹیش نے بتایا کہ اس سلسلہ میں باپ کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 304(A) کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔